2024 March 29
لبنان کے انتخابات میں حزب اللہ کی شاندار کامیابی پر صہیونی ریاست بھوکلاہٹ کا شکار
مندرجات: ١٥٤١ تاریخ اشاعت: ٠٩ May ٢٠١٨ - ١٠:٣٨ مشاہدات: 1237
خبریں » پبلک
لبنان کے انتخابات میں حزب اللہ کی شاندار کامیابی پر صہیونی ریاست بھوکلاہٹ کا شکار

صہیونی ریاست کے وزیر تعلیم نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی کامیابی پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے: ہمیں اسی بات کا انتظار پہلے سے تھا اور اسرائیل کے نزدیک حزب اللہ اور لبنان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی ریاست کے وزیر تعلیم ’’نفتالی بنت‘‘ نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی بھوکلاہٹ کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر حزب اللہ کو لبنان کے مساوی قرار دیتے ہوئے کہا ہے: ’’لبنان کے انتخابات کا نتیجہ ہمارے اندازے کے مطابق جو مدتوں پہلے ہم لگا چکے تھے پورا اترا ہے۔ حزب اللہ = لبنان‘‘۔
اسرائیلی وزیر تعلیم نے مزاحمتی محور کے خلاف سخت لہجہ اپناتے ہوئے زور دیا: ’’اسرائیل حزب اللہ اور لبنانی حکومت کے درمیان کسی فرق کا قائل نہیں ہے‘‘۔
خیال رہے کہ لبنان میں ۹ سال کے بعد انجام پانے والے پارلیمانی انتخابات کے میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں الامل اور الوفاء کے تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق، لبنان بھر میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی کامیابی پر جشن منائے جا رہے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات