2018 July 19
سندھ حکومت کی زائرین کےخلاف نئی سازش، زیارت پر جانے کے لئے بھتہ ٹیکس نافذ کردیا
مندرجات: ١٥٢٢ تاریخ اشاعت: ٢٨ April ٢٠١٨ - ١٣:٥٤ مشاہدات: 74
خبریں » پبلک
سندھ حکومت کی زائرین کےخلاف نئی سازش، زیارت پر جانے کے لئے بھتہ ٹیکس نافذ کردیا

سندھ بورڈ آف ریوینیو(Sbr)کی جانب سے زائرین مقامات مقدسہ(مکہ، مدینہ ،عراق و ایران) کی زیارات پرجانے والوں سے زیارت ٹیکس کے نام پر ایک نیا بھتہ ٹیکس مسلط کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں سندھ بورڈ آف ریوینیو(Sbr)کی جانب سے مختلف زیارتی قافلہ سالاروں کو ٹیکس وصولی کےنوٹس بھی جاری کر دئیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ریونیو بورڈ کی جانب سے قافلہ سالاروں کو ٹیکس کے نام پر بھتہ لینے کے نوٹسس جاری کیئے گئے ہیں، جبکہ حج و عمرہ سمیت زیارات مقدسہ ٹیکس سے مبرا رہے ہیں، لیکن حکومت سندھ اپنے آخری ایام میں مزید عوام لوٹنے کے لئے زائرین کو بھی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

زیارتی کمیٹیز اور اداروں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سندھ بورڈ آف ریونیو کے اُن افسران کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جو آئین اور قانوں سے بالا زیارات مقدسہ جانے اور لے جانے والوں کو تنگ کررہے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی