2024 April 26
سعودی عرب کو اسلحہ کیوں دیا؟آرمز ٹریڈ ٹریٹی کے رکن ممالک امریکہ، فرانس اور برطانیہ پر برس پڑے
مندرجات: ١٥٢ تاریخ اشاعت: ٢٧ August ٢٠١٦ - ١٠:٠٤ مشاہدات: 1204
خبریں » پبلک
سعودی عرب کو اسلحہ کیوں دیا؟آرمز ٹریڈ ٹریٹی کے رکن ممالک امریکہ، فرانس اور برطانیہ پر برس پڑے

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو جنیوا میں ہونے والے آرمز ٹریڈ ٹریٹی کے رکن ممالک کے اجلاس میں سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے معاملے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔امدادی ادارے آکسفیم نے برطانوی وزرا پر ’انکار و انتشار‘ کی حکمتِ عملی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا، تاہم برطانوی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے برطانیہ کی درآمدات کے طریق کار کے مطابق ہیں۔امریکہ، برطانیہ اور فرانس تینوں نے آرمز ٹریڈ ٹریٹی معاہدے کی توثیق کر رکھی ہے جس کا مقصد اسلحے کی فروخت پر نظر رکھنا ہے، خاص طور پر شورش زدہ علاقوں اور ایسے ملکوں کو جن کے بارے میں شبہ ہو کہ وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر اسلحے کی فروخت سے یمن میں جاری تنازعے کو ہوا مل رہی ہے۔گذشتہ برس برطانوی حکومت نے سعودی عرب کو چار ارب ڈالر، جب کہ امریکہ نے چھ ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔ فرانس نے اسی دوران 18 ارب ڈالر کا اسلحہ سعودی عرب کو بیچا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات