2018 September 22
خاندان آل سعود میں شدید بغاوت، شہزادوں کا شاہی محل پر ہتھیاروں سے حملہ
مندرجات: ١٥٠٤ تاریخ اشاعت: ٢٣ April ٢٠١٨ - ١٠:٥٦ مشاہدات: 63
خبریں » پبلک
خاندان آل سعود میں شدید بغاوت، شہزادوں کا شاہی محل پر ہتھیاروں سے حملہ

سعودی عرب کے شاہی محل میں شدید فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے بادشاہ، شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ایک ٹرک کے ذریعہ شاہی محل سے حفاظتی بنکر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ چھوٹے ہتھیاروں سے ہوا ہے، یہ فائرنگ الخزامی محل میں ہوئی ہے جہاں سعودی عرب کے بادشاہ رہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بھی اپنے والد کے ساتھ محل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، سعودی عرب کی فورسز نے محل کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ بعض ذرائع کا دعوٰی ہے کہ سعودی عرب میں فوجی بغاوت ہوئی ہے۔ اس ضمن میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سعودی سکیورٹی حکام نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی، تاہم نجی ذرائع سے ایسی ویڈیو موصول ہو رہی ہیں جن میں بظاہر شاہی محل کے اردگرد بھاری فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔ ایک سعودی سکیورٹی عہدیدار کے مطابق شاہی محل کے پاس ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی