2024 April 25
شامی حکومت نے دوما میں کیمیائی حملہ نہیں کیا: رابرٹ فسک
مندرجات: ١٤٩٠ تاریخ اشاعت: ١٩ April ٢٠١٨ - ١٠:٤٨ مشاہدات: 1319
خبریں » پبلک
شامی حکومت نے دوما میں کیمیائی حملہ نہیں کیا: رابرٹ فسک

 برطانیہ کے سینئر صحافی رابرٹ فسک نے انکشاف کیا ہے کہ شام کی حکومت نے دوما شہر پر کیمیائی حملہ نہیں کیا بلکہ وہاں کے لوگ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔ شامی شہر دوما کے دورے کے بعد رابرٹ فسک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مقامی لوگ ایسے مقامات پر پناہ کیلئے چھپے تھے جو گندگی سے بھرے تھے اور جہاں آکسیجن کی سطح بہت کم تھی جس کی وجہ سے ان کی حالت خراب ہوئی۔ یاد رہے کہ فسک ان چند مغربی رپورٹرز میں سے ہیں جنہوں نے القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کا انٹرویو کیا تھا۔ اپنے دورہ شام کے دوران رابرٹ فسک نے 58 سال کے مقامی ڈاکٹر عاصم راہبانی کا بھی انٹرویو کیا جنہوں نے کئی متاثرین کا علاج کیا۔ ڈاکٹر راہبانی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ٹی وی چینلوں پر جو ویڈیو دکھائی جا رہی ہے جس میں شامی افراد کی حالت زار دکھائی جا رہی ہے وہ اصل میں کوئی کیمیائی حملہ نہیں تھا بلکہ لوگ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کر رہے تھے۔ رابرٹ فسک کے مطابق انہوں نے 20 سے زائد مقامی لوگوں سے بات کی اور کسی کو یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ مغربی ممالک نے میزائل حملہ کیوں کیا۔ ذرائع کے مطابق شام پر حملہ کے سلسلے میں سعودی عرب نے امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کو بھاری رقم ادا کی۔ سعودی عرب شام کی قانونی حکومت کو گرانے کی گذؤتہ پانچ سال سے کوشش کررہا ہے لیکن اسے شام، عراق، یمن، لبنان ، لیبیا اور افغانستان میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد نے عالمی سطح پر وہابی نظام کی ناکامی کے بعد سعودیہ میں وہابی نظآم میں اصلاحات کا آغاز کردیا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات