2024 March 29
عراق میں داعش کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال
مندرجات: ١٤٩ تاریخ اشاعت: ٢٣ August ٢٠١٦ - ١٠:٢٧ مشاہدات: 1181
خبریں » پبلک
عراق میں داعش کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال

اطلاعات کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پروردہ دہشت گرد گروہ داعش نے موصل میں کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے شروع کر دیئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پروردہ دہشت گرد گروہ داعش نے موصل میں کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے شروع کر دیئے۔

ذرائع نے اطلاعات دی ہے کہ موصل کے جنوبی علاقے “القیارہ” میں عراقی فورسز کے خلاف کیمیاوی ہتھیار کئے جا رہے ہیں۔ شفق نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ داعش نے القیارہ کے علاقے میں عراقی فورسز کے ٹھکانوں پر کیماوی ہتھیار خصوصا کلورین گیس کا استعمال کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ داعش کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے سبب عراقی فورسز سے وابستہ کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔

داعش کے دہشت گردوں نے دو ہزار چودہ میں موصل شہر پر قبضہ کرنے کے بعد عراقی فورسز اور کرد ملیشیا کے خلاف  کئی بار کلورین، فاسفورس اور مسٹرڈ گیس کا بے تحاشا استعمال کیا۔ مغرب کے تربیت یافتہ دہشت گرد عناصر، شام میں بھی اپنے علاقائی اور مغربی حامیوں کے اشاروں پر کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کر چکے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں دو افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز بھی بغداد میں بم کا ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے تھے۔ عراقی فورسز کی جانب سے داعشی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں میں شدت آنے کے بعد سے پبلک مقامات پر بم دھماکوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات