2024 April 26
لبنان میں کویت کے سفیر کا سعودی عرب کے خلاف متنازعہ بیان/ سعودیہ کی ہر ملک میں مداخلت اور شکست کا پردہ فاش
مندرجات: ١٤٨٦ تاریخ اشاعت: ١٨ April ٢٠١٨ - ١٢:٥١ مشاہدات: 1190
خبریں » پبلک
لبنان میں کویت کے سفیر کا سعودی عرب کے خلاف متنازعہ بیان/ سعودیہ کی ہر ملک میں مداخلت اور شکست کا پردہ فاش

لبنان میں کویت کے سفیر نے لبنان سمیت تمام علاقائی اور ہمسایہ ممالک میں سعودی عرب کی تخریبی پالیسیوں کی شکست اور ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب تمام ممالک میں تخریبی نقش ادا کررہا ہے جو اس کی شکست کا اصلی سبب ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں کویت کے سفیر نے لبنان سمیت تمام ممالک میں سعودی عرب کی تخریبی پالیسیوں کی شکست اور ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب تمام ممالک میں تخریبی نقش ادا کررہا ہے جو اس کی شکست کا اصلی سبب ہے۔ اسپوٹنک نے الاخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب ہمسایہ اور علاقائي ممالک میں تخریبی نقش ایفا کررہا ہے جو خطے میں سعودی عرب کی شکست اور ناکامی کی اصل وجہ بن گيا ہے۔ کویت کے سفیر نے کہا کہ سعودی عرب کو ہر جگہ خاص طور پر لبنان میں شکست ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق اردن کے سفیر نے 20 ستمبر 2017 میں القناعی سے ملاقات کی جس میں طرفین نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعد حریری کے بارے میں سعودی عرب نے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا اور سعودی عرب اپنی فاش غلطیوں کی بنا پر ہر ملک میں شکست سے دوچار ہورہا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات