2018 December 10
شام پر حملے غیر قانونی حملے کی سعود ی عرب، اسرائیل اور ترکی نے حمایت کردی
مندرجات: ١٤٨٣ تاریخ اشاعت: ١٧ April ٢٠١٨ - ١٢:٤٠ مشاہدات: 81
خبریں » پبلک
شام پر حملے غیر قانونی حملے کی سعود ی عرب، اسرائیل اور ترکی نے حمایت کردی

شیعیت نیوز: امریکا نے فرانس اور برطانیہ کے ساتھ مل کر شام پر میزائل حملے کئے ہیں ، امریکی اتحادیوں کے مطابق یہ میزائل حملےگذشتہ ہفتے دوما پر مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں کئے گئے، امریکی اتحادیوں کے مطابق شامی فوجی تنصیبات اورکیمیائی حملوں کے مبینہ مراکز سمیت متعدد مقامات پر 100سے زائد میزائل داغے گئے ، شام، روس اور سیرین آبزرویٹری کے مطابق شامی دفاعی فضائی نظام نے 70کے قریب میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا جبکہ امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام میزائل اپنے ہدف پر لگے اور شامی فضائی دفاعی نظام بالکل غیر موثر رہا ، روس ، چین ، ایران اور شام نے حملے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ اسرائیل ، سعودی عرب، یورپی یونین، جرمنی اور ترکی نے اس کی حمایت کردی ، روس نے امریکا کو متنبہ کیا ہے اس قسم کے اقدامات پر انہیں ردعمل کا سامنا کرنا پڑےگا، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حملے کو جارحیت قرار دیا اور کہا کہ دوما میں کیمیائی حملہ ڈرامہ اور شام پر حملے کا بہانہ تھا ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر حملے کی تعریف کی ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی