2018 April 25
سعودی جارحیت میں متعدد یمنی شہیدو زخمی
مندرجات: ١٤٨٢ تاریخ اشاعت: ١٧ April ٢٠١٨ - ١٢:٣٦ مشاہدات: 11
خبریں » پبلک
سعودی جارحیت میں متعدد یمنی شہیدو زخمی

سعودی جنگی طیاروں نے کل رات صوبہ حجہ کے علاقے العطن میں ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک یمنی بچہ شہید اور اس کی والدہ اور بہن زخمی ہو گئیں۔

اسی طرح یمن کے صوبہ حجہ کے علاقے الابطح میں سعودی فوج نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارشوہر اوربیوی شہید ہو گئے۔ جبکہ 2 یمنی شہری سعودی عرب کی سرحدی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔

یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

یمن کے محاصرے کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام کو مختلف قسم کے امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی