2024 April 26
یمن میں بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام کا کون ذمہ دار ہے؟
مندرجات: ١٤٨ تاریخ اشاعت: ٢٥ August ٢٠١٦ - ١٣:١٥ مشاہدات: 1236
خبریں » پبلک
یمن میں بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام کا کون ذمہ دار ہے؟

یمن میں مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب کو براہ راست اس جنگ میں ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

یمن میں مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب کو براہ راست اس جنگ میں ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سعودی عرب برطانیہ سے جنگی ہتھیار اور دوسری سہولیات حاصل کر رہا ہے لیکن عالمی برادری اس ایشو پر خاموشی سادھ رکھی ہے۔ 

 یمن کی “رشاد سلفی پارٹی”  کے ایک سنئیر رکن”محمد طاہر”  کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ناجائز صہیونی ریاست اور امریکہ کے ساتھ مل کر یمن کے بے گناہ عوام اور بچوں کا قتل کر رہا ہے۔  یہ بات روسی دارالحکومت ماسکو کے دورے پر آنے والے یمنی مذہبی وفد میں شامل “محمد طاہر” نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ یمن کے معصوم شہری روزانہ سعودی عرب کے حملوں میں جاں بحق ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی آزاد خیال شخصیات، سیاستداں اور دانشوروں نے بھی سعودی عرب کے ہاتھوں یمنی عوام کے قتل عام اور جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ یمنی پارٹی کے سینیئر رکن نے کہا کہ سعودی عرب کی فورسز نے حالیہ دنوں میں یمن کے شہر صعدہ میں واقع ایک دارالقرآن پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں بچے شہید اور زخمی ہوئے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں یمن پر جارحیت کرنے والا اتحاد، اب تک یمن میں تین لاکھ سے زائد بےگھر اور ہزاروں کی تعداد میں مساجد اور اسکولوں کو تباہ کر چکا ہے۔ ان فضائی حملوں میں بنیادی تنصیبات، اسپتالوں، سڑکوں اور پلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات