2018 September 25
شام پر امریکی حملے کا خیر مقدم، آل سعود اور آل یہود کا خفیہ اتحاد آشکار
مندرجات: ١٤٧٧ تاریخ اشاعت: ١٦ April ٢٠١٨ - ١٢:٢٠ مشاہدات: 54
خبریں » پبلک
شام پر امریکی حملے کا خیر مقدم، آل سعود اور آل یہود کا خفیہ اتحاد آشکار

سعودی عرب اور اسرائیل کی جانب سے شام پر امریکی حملے کی حمایت کے اعلان سے آل سعود اور آل یہود کے درپردہ روابط کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

اسرائیل کے بعد سعودی عرب نے شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے بلاجواز اور غیرقانونی حملے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم شامی فوج کی کارروائیوں کے خلاف فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیوں کہ شامی حکومت اپنے شہریوں، خواتین اور بچوں پر عالمی طور پر ممنوعہ قرار دیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کو استعمال کررہی ہے۔
دوسری جانب صہیونی ریاست نے بھی ایک بیان جاری کر کے گذشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال سرخ لکیر عبور کرنے کے مترادف ہے آج امریکی قیادت میں فرانس اور برطانیہ نے اس بات پر عمل کیا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی