2018 December 10
سعودی عرب؛ قطیف میں امام بارگاہ پر سعودی کارندوں کا حملہ، تین افراد گرفتار
مندرجات: ١٤٦٣ تاریخ اشاعت: ١١ April ٢٠١٨ - ١٢:٣١ مشاہدات: 86
خبریں » پبلک
سعودی عرب؛ قطیف میں امام بارگاہ پر سعودی کارندوں کا حملہ، تین افراد گرفتار

مشرقی سعودی عرب کے صوبے قطیف کے شہر کواکب پر سعودی فوجیوں نے حملہ کر کے کم از کم تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

آل سعود حکومت کے فوجیوں نے مشرقی علاقے میں آباد شیعہ مسلمانوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کواکب شہر میں ایک امام بارگاہ پر حملہ کر دیا اور تین بے گناہ افراد کو گرفتار کر لیا۔شیعہ مسلمانوں کی اکثریتی آبادی ہونے کی بنا پر شہر کواکب پر سعودی فوجیوں کے مظالم کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسی علاقے میں تیل کے بڑے بڑے ذخائر موجود ہیں جن کی بنا پر سعودی حکومت کی نوّے فیصد آمدنی بھی ہوتی ہے۔مشرقی علاقوں کے لوگوں پر سعودی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں دیگر کو وہ گرفتار کر چکی ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی