2018 April 23
یمنی مسلمانوں پر آل سعود کی جارحیت جاری، مزید 4شہید 4 زخمی
مندرجات: ١٤٦٠ تاریخ اشاعت: ١٠ April ٢٠١٨ - ١٤:١٢ مشاہدات: 25
خبریں » پبلک
یمنی مسلمانوں پر آل سعود کی جارحیت جاری، مزید 4شہید 4 زخمی

آل سعود کے اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے رہائشی علاقے پر بمباری کرکے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن پر امریکی حمایت یافتہ سعودی طیاروں کی تازہ بمباری میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

المیادین ٹی وی نے خبردی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے شہر المستبا کے رہائشی علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک مکان تباہ ہوگیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے جوابی میزائل حملے میں جنوبی سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے شہر خمیس مشیط میں سعودی فوجی اڈے کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حلموں میں سعودی اتحاد کے حمایت یافتہ متعدد اہلکار مارے گئے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی