2018 December 10
یمن: صوبہ تعز پر سعودی اتحادی افواج کا فضائی حملہ، 13 نہتے مسلمان شہید
مندرجات: ١٤٥٩ تاریخ اشاعت: ١٠ April ٢٠١٨ - ١٤:١١ مشاہدات: 122
خبریں » پبلک
یمن: صوبہ تعز پر سعودی اتحادی افواج کا فضائی حملہ، 13 نہتے مسلمان شہید

آل سعود کے اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز میں وحشیانہ بمباری کرکے ایک درجن سے زائد یمنی نہتے مسلمانوں کو شہید کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے سباء کے حوالے سے بتایا ہے کہ آل سعود کے اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز میں وحشیانہ بمباری کرکے ایک درجن سے زائد یمنی نہتے مسلمانوں کو شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے کرایے کے فوجی لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقے ' ' خدیر ' ' میں رہائشی مکانات پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 13 افراد جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

چند گھنٹے قبل سعودی اتحادی فوج کے جنگی جہازوں نے المحول نامی علاقے پر بھی شدید بمباری کی ہے جس میں ایک عام شہری شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی