2018 July 22
سعودی عرب نے قطر کا زمینی راستہ بند کردیا
مندرجات: ١٤٥٣ تاریخ اشاعت: ٠٨ April ٢٠١٨ - ١٤:٣١ مشاہدات: 87
خبریں » پبلک
سعودی عرب نے قطر کا زمینی راستہ بند کردیا

سعودی عرب نے قطر کی سرحد پر 60 کلو میٹر پانی کی نہر کھود کر قطر کا زمینی راستہ مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے کھودے گئے نہرکا طول 60 کلو میٹر، چوڑائی 200 میٹر جبکہ گہرائی 20 میٹر ہوگی۔ سعودی عرب نے اس نہر کے جنوبی حصہ میں بڑے بڑے ہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں کشتیاں لنگر انداز ہوں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے بری ، بحری اور ہوائی راستے بند کردیئے اور قطر کے خلاف سعودی عرب کی اس پابندی کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی