2024 April 29
سابق امام کعبہ نے جوئے کے بعد موسیقی (گانا بجانا)کو بھی حلال قرار دے دیا ۔
مندرجات: ١٤٥٠ تاریخ اشاعت: ٠٧ April ٢٠١٨ - ١٦:٢٦ مشاہدات: 2281
خبریں » پبلک
سابق امام کعبہ نے جوئے کے بعد موسیقی (گانا بجانا)کو بھی حلال قرار دے دیا ۔

سعودی دارالخلافہ ریاض میں جامعہ الحیسن کے امام و خطیب اورسابق امام کعبہ شیخ عادل الکبانی نے کہا ہے کہ موسیقی کے حوالے سے جو حدیث پیش کی جاتی ہے وہ موضوع یعنی درست نہیں ۔ شیخ الکبانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیخ صالح الفوزان کے آڈیوپیغام جس میں انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے ایک حدیث بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ " جس نے موسیقی (گانے ) سنے روز قیامت اس کے کانو ں میں پگلایا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا " ۔ شیخ الکبانی نے کہا کہ مذکورہ حدیث من گھڑت اور درست نہیںہے اور موسیقی سننے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔الشیخ عادل الکبانی نے رسول اکرم ؐ کی واضح حدیثوں کے باوجود موسیقی کو جائز قرار دیا ہے جو اہانت نبی اکرم ؐ کے زمرے میں آتا ہے ۔احادیث میں ملتا ہے کہ رسول اللہؐ ؐنے فرمایا: میری امت کے کچھـ اقوام زنا، ریشم، شراب اور موسیقی کو حلال سمجھیں گے۔قرآن کریم میں گانے بجانے کی حرمت کے بارے میں ارشادِباری ہے :﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَر‌ى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ‌ عِلمٍ وَيَتَّخِذَها هُزُوًا ۚ أُولـٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ ٦ ﴾...... سورة القمان ترجمہ : اور انسانوں میں سے کوئی ایسا بھی ہوتا ہے جو اللہ سے غافل کر دینے والا بے ہودہ کلام خریدتا ہے تاکہ بغیر سوچے سمجھے لوگوں کو خدا کی راہ سے بھٹکائے اور اس (راہ یا آیتوں) کا مذاق اڑائے۔ ایسے لوگوں کیلئے رسوا کرنے والا عذاب ہے۔

واضح رہے کہ شیخ عادل صاحب نے گذشتہ دنوں ایک جوئے کے اڈے کا افتتاح کیا اور جوا کھیلنے کو جائز قرار دیتے ہوئے خود بھی جوئے کے مقابلے میں شرکت کی۔
دھیاں رہے کہ آل سعود اس وقت دین میں بدعتیں پیدا کررہے ہیں اور حلال خدا کو حرام اور حرام خدا کو حلال قرار دے رہے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات