2018 April 23
مشرف دور میں مولانا فضل الرحمان نے 600 کنال اراضی اپنے نام کرائی، شفقت محمود کا دعویٰ
مندرجات: ١٤٤٦ تاریخ اشاعت: ٠٤ April ٢٠١٨ - ١٤:٠٢ مشاہدات: 33
خبریں » پبلک
مشرف دور میں مولانا فضل الرحمان نے 600 کنال اراضی اپنے نام کرائی، شفقت محمود کا دعویٰ

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے الزام عائد کیا ہے کہ مشرف دور میں مولانا فضل الرحمان اور اکرم درانی نے 600 کنال اراضی اپنے نام کرائی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے الزام عائد کیا ہے کہ مشرف دور میں مولانا فضل الرحمان اور اکرم درانی نے 600 کنال اراضی اپنے نام کرائی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بے نامی ٹرازیکشن کے ذریعے دونوں الاٹمنٹ اپنے نام کرائی گئیں، نیب نے ان کے خلاف انکوائری شروع کی لیکن کیس غائب کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صاحبزادہ مرید کاظم نے بھی 150 کنال اراضی اپنے نام کرائی، مرید کاظم کو کیس میں گرفتار کرلیا گیا، وہ احتساب عدالت میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ 2015 کے بعد سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کا پتہ معلوم ہی نہیں فضل الرحمان کے کیس کا کیا ہوا؟ نہیں معلوم انکوائری کا کیا ہوا، انکوائری ختم ہوئی تو کیوں ہوئی اور نہیں ہوئی تو مزید کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے۔

اے آر وائی کےمطابق رہنما تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ بتایا جائے کہ کیس کی صورتحال کیا ہے، اثاثے ان کی آمدن سے کہیں زیادہ نظر آتے ہیں، قانون کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں کا حساب دینا پڑتا ہے، عوامی معاملہ ہے اس لیے عوام کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو نشانہ بنارہی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کا معاملہ کسی فورم پر نہیں اٹھایا، ان کی سیاست صرف ذاتی مقاصد کے لیے ہے، یہ صرف مراعات کے لیے کشمیر کمیٹی کے سربراہ بنے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی