2018 April 23
کوئٹہ : مسیحی برادری پر حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کرلی/علمدار روڈ پردھرنا جاری
مندرجات: ١٤٤٣ تاریخ اشاعت: ٠٤ April ٢٠١٨ - ١٣:٥٧ مشاہدات: 31
خبریں » پبلک
کوئٹہ : مسیحی برادری پر حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کرلی/علمدار روڈ پردھرنا جاری

عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے کوئٹہ ميں ايک مسيحی خاندان کے چار ارکان کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دہشتگرد گروہ کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ايک بيان ميں دعویٰ کيا گيا ہے کہ پیر کے روز کوئٹہ میں مسيحی خاندان پر فائرنگ داعش کے جنگجوؤں نے کی تھی ۔ اس واقعے ميں ايک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار مسيحی افراد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس واقعہ سے ایک روز قبل ہی داعش نے شیعہ ہزارہ ٹیکسی ڈرائیور نذر حسین کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا، نذر حسین اور اس سے قبل داعش کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہداٗ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور شہریوں کی عدم سیکورٹی کے خلاف کوئٹہ میں علمدار روڈ پر تین دن سے دھرنا دیا جارہا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی