2018 July 23
یمن: پناہ گزینوں کی کیمپ پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری 12 شہید 9 زخمی
مندرجات: ١٤٤١ تاریخ اشاعت: ٠٣ April ٢٠١٨ - ١٣:٣٣ مشاہدات: 100
خبریں » پبلک
یمن: پناہ گزینوں کی کیمپ پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری 12 شہید 9 زخمی

سعودی اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے صوبہ الحدیدہ میں واقع پناہ گزینوں کی کیمپ پر بمباری کرکے 12 عام شہریوں کو شہید اور 9 کو شدید زخمی کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالےسے بتایا ہے کہ آل سعود کے  اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے صوبہ الحدیدہ میں واقع پناہ گزینوں کی کیمپ پر بمباری کرکے 12 نہتے یمنیوں کو شہید اور 9 شدید زخمی کردیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ حجہ پر سعودی لڑاکا طیاروں نے کلسٹر بم گرائے تھے۔

اسپوٹنک نیوز نے خبر دی تھی کہ سعودی عرب کے اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے صوبہ حجہ پر کلسٹر بموں سے 14 بار بمباری کی۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر بے دریغ ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو سرانجام جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی