2018 July 22
کوئٹہ:فائرنگ سے ہزارہ برادری کا ایک فرد شہید
مندرجات: ١٤٤٠ تاریخ اشاعت: ٠٣ April ٢٠١٨ - ١٣:١٢ مشاہدات: 96
خبریں » پبلک
کوئٹہ:فائرنگ سے ہزارہ برادری کا ایک فرد شہید

کوئٹہ کے علاقے کندھاری بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والا ایک فرد شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

مطابق ملک دشمن عناصر کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

مقتول کی شناخت نذیر حسین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

خیال رہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں ہزارہ برادری کے افراد آسان شناخت کے باعث دہشت گردوں کا ہدف بن جاتے ہیں۔

نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ 5 برس کے دوران ہزارہ برادری کے 509 افراد کو ہدف بنا کر قتل کیا گیا اور مختلف واقعات میں 627 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایک گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دیگر 7 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنھوں نے نواں کلی میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں چند افغان شہری سوار تھے




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی