2018 July 22
جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں انجمن شرعی شیعیان کی تقریبات
مندرجات: ١٤٣٥ تاریخ اشاعت: ٠١ April ٢٠١٨ - ١٣:٤٩ مشاہدات: 101
خبریں » پبلک
جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں انجمن شرعی شیعیان کی تقریبات

آغا حسن نے کہا کہ حضرت علی ؑ کی عظمت اور مقام و منزلت کا سب سے نورانی پہلو اسلام اور نبی اکرم ؐ کی ذات مقدس سے عشق و محبت ہے۔

سرینگر/ امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالبؑ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام وادی کے اطراف و اکناف میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں علمائے دین نے خلیفۃ الرسول حضرت علی المرتضیٰ ؑ کے سیرت و کردار اور مقام و منزلت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں اس سلسلے کی ایک پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سیئر حریت رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فرزندان اسلام سے تلقین کی کہ وہ امت مسلمہ کی موجودہ زبوں حالی اور پریشان کُن صورتحال کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے حیدریؑ جوش و جذبہ کا مظاہرہ کریں ۔آغا حسن نے کہا کہ حضرت علی ؑ کی عظمت اور مقام و منزلت کا سب سے نورانی پہلو اسلام اور نبی اکرم ؐ کی ذات مقدس سے عشق و محبت ہے۔ اس معاملے میں کوئی بھی دوسرا شخص علیؑ کے ہم پلہ نہیں۔ آغا صاحب نے کہا کہ علیؑ کی سیرت اور کردار و عمل مسلمانوں کو اسلام کی حفاظت اور عشق و اطاعت رسولؐ کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی ؑ علم نبوت کے خزینہ اور اسوۂ رسولؐ کے عملی پیکر ہیں جو تشنگان علم کی پیاس بجھانے کیلئے ہمہ وقت آمادہ خدمت رہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ شریعت کی پاسداری ، مظلوم کی داد رسی، محتاج و مساکین کی خبرگیری اور حصول علم دین جیسے امورات کی انجام دہی امیرالمومنین علی ابن ابیطالبؑ سے عشق و عقیدت کا بہترین طریقہ ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی