2024 March 29
ملک بھر میں جشن ولادت مولود کعبہ عقید ت و احترام سے منایا جارہا ہے
مندرجات: ١٤٣٢ تاریخ اشاعت: ٠١ April ٢٠١٨ - ١٣:٤٢ مشاہدات: 3909
خبریں » پبلک
ملک بھر میں جشن ولادت مولود کعبہ عقید ت و احترام سے منایا جارہا ہے

آج 13 رجب المرجب پاکستان سمیت دنیا بھر میں امیر المومینن علی ابن ابو طالب ؑ کا یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں امام علی ع کی سیرت کے حوالے سے خصوصی محافل کے انتظامات کیئے گئے ہیں جبکہ مساجد و امبارگاہوں پر چراغان بھی کیا گیا ہے۔ حضر ت علی ؑ بعد رسول ص مسلمانوں کے سب سے عظیم رہنما ء ہیں، آپ ؑ وہ واحد ہستی ہیں جو سب سے پہلے اسلام لائے آپ ؑ مسلمانوں کے بلافصل خلیفہ اور اما م ہیں، آپؑ کی ولادت 13 رجب کو خانہ کعبہ میں ہوئی اسی سبب آپ کو مولاد کعبہ بھی کہا جاتا ہے، امام علی ؑ اللہ اور انکے رسول ۂ کو بہت عزیز تھے، یہاں تک کہ اللہ کے بنی ص نے یہ تک فرمایا کہ علی حق کے ساتھ ہیں اور حق علی کے ساتھ، پھر آپ نے دعا کی کہ اے اللہ حق کو اس طرف موڑ دے جہاں علی ہو۔

آج اُس علی کی ولادت کا دن ہے جس نے اللہ کے گھر کعبہ میں ولادت پائی اور اللہ ہی کے گھر مسجد میں شہادت پائی۔ دنیا بھر کے مسلمان آج خوشیاں منا رہے ہیں، جبکہ لاکھوں کی تعداد میں عاشقان علی نجف اور مکہ مکرمہ میں خانہ خدا میں ولادت کا جشن منانے کے لئے پہنچے ہیں۔ نجف میں امام علی ؑ کے حرم مقدس میں بھی لاکھوں زائرین آپکی ولادت کا جشن منانے پہنچ چکے ہیں اور خانہ کعبہ میں مولاد کعبہ کی ولادت کی خوشی میں مومینن عمرہ اور خانہ خدا کی زیارت سے بحرمند ہونگے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات