2018 September 25
دنیا بھر کی طرح نجف اشرف میں لاکھوں زائرین حضرت امام علی ؑ کا جشن ولادت بڑی دھوم سے منا رہے ہے
مندرجات: ١٤٣١ تاریخ اشاعت: ٠١ April ٢٠١٨ - ١٣:٤٠ مشاہدات: 109
خبریں » پبلک
دنیا بھر کی طرح نجف اشرف میں لاکھوں زائرین حضرت امام علی ؑ کا جشن ولادت بڑی دھوم سے منا رہے ہے

مولائے کائنات کی ولادت باسعادت کے موقع پر عراق کے مقدس شہروں نجف اشرف، کربلائے معلی، کاظمین اور سامرہ میں بھی وسیع پیمانے پر جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جبکہ نجف اشرف میں لاکھوں کی تعداد میں عراقی اور غیر ملکی زائرین حضرت امام علی علیہ السلام کا جشن ولادت بڑی ہی دھوم سے منا رہے ہیں اور ذاکرین و شعرائے کرام بارگاہ علوی میں اپنے اپنے مخصوص انداز میں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان میں بھی جگہ جگہ محافل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے اور گھر گھر نذر و نیاز کا سلسلہ جاری ہے۔

حضرت علی علیہ السلام تیرہ رجب المرجب سنہ تیس عام الفیل کو خانہ کعبہ میں اس دنیا میں تشریف لائے- آپ کی مادر گرامی جناب فاطمہ بنت اسد اپنے شوہر حضرت ابوطالب کے گھر سے نکل کر جیسے ہی خانہ کعبہ کے پاس پہنچیں دیوار کعبہ شق ہو گئی۔ آپ خانہ کعبہ میں داخل ہو گئیں اور یوں حضرت علی علیہ السلام کی خانہ کعبہ میں ولادت ہوئی۔

بچپن سے ہی حضرت علی علیہ السلام کی آغوش رسالت میں پرورش ہوئی اور پھر تبلیغ دین میں آپ ہمیشہ سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی (ص) کے ساتھ ساتھ رہے۔

مولائے کائنات فضائل و مناقب کا سمندر ہیں اور خود سرکار دو عالم (ص) کا ارشاد ہے کہ علی کی معرفت میرے اور اللہ کے سوا کسی کو نہیں ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی