2018 December 16
یمن میں انسانی المیہ
مندرجات: ١٤٢٥ تاریخ اشاعت: ٢٩ March ٢٠١٨ - ٠٩:٣٥ مشاہدات: 143
خبریں » پبلک
یمن میں انسانی المیہ

یونیسیف نے کہاکہ امدادی اداروں کو یمن میں متاثرہ شہریوں تک رسائی دی جائے۔ یونیسیف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گیرٹ کاپلیائرے نےکہا کہ یمن کے تمام علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی اجازت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوچنا بے وقوفی ہو گی کہ ہیضے کی وبا یمن میں دوبارہ نہیں لوٹ سکتی۔

واضح رہے کہ یمن اس وقت شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں 83 لاکھ افراد درآمدی خوراک پر انحصار کرتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے قحط سے متاثرہ بچوں کے لیے فوری کارروائی پر زور دیا گیا ہے ۔

سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت میں مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ حملے یمن کے عوام کے قتل عام کے علاوہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات کی بھی ویرانی اور تباہی و بربادی کا باعث بنے ہیں۔

سعودی عرب نے اس ملک کے عوام کو شدید محاصرے میں رکھا ہے اور اس وقت یمنی عوام وسیع پیمانے پر انسانی بحران سے دوچار ہیں کہ جسے صدی کا انسانی المیہ کہا جا رہا ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی