2018 April 25
بہاولپور میں تباہی کا منصوبہ ناکام ، 4طالبان دہشت گرد گرفتار خودکش جیکٹس برآمد
مندرجات: ١٤١٤ تاریخ اشاعت: ٢٧ March ٢٠١٨ - ١١:٥١ مشاہدات: 36
خبریں » پبلک
بہاولپور میں تباہی کا منصوبہ ناکام ، 4طالبان دہشت گرد گرفتار خودکش جیکٹس برآمد

شیعیت نیوز: بہاولپور میں تباہی کا منصوبہ ناکام ، سی ٹی ڈی نے 4طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹس برآمد کرلیں اور مقدمہ درج کرلیا گیا ،اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی ،مقدمہ درج ،نصیب شاہ نامی دہشتگردکے بھی پاکستان داخل ہونے کی اطلاع ،سیکورٹی الرٹ کردی گئی،تفصیلات کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس انفارمیشن پر اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4مبینہ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس اوربھاری دھماکا خیزمواد برآمد کرلیاگیا ہے ۔ دہشت گردوں کاممکنہ ٹارگٹ حساس بلڈنگز، تنصیبات اور تعلیمی ادارے ہوسکتے تھے۔ چاروں دہشت گردوں کاتعلق تحریک طالبان پاکستان سے بتایاجاتاہے،دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ دوسری طرف اس واقع کے حوالے سے بم ڈسپوزل سکوارڈ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ موقع پرچار بیگ پائے گئے تھے جن میں خودکش جیکٹس،دھماکاخیزمواد،بال بیرنگ، سیفٹی فیوز،نان الیکٹرک ڈیٹونیٹرز وغیرہ برآمد کئے گئے، خودکش جیکٹس کو موقع پرڈی فیوز کردیاگیا۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی