2024 March 29
اغلام بازی کے سلسلہ میں سعودی وہابی مفتی کا عجیب فتوی
مندرجات: ١٤ تاریخ اشاعت: ١٤ July ٢٠١٦ - ١٤:٢٣ مشاہدات: 2069
خبریں » پبلک
اغلام بازی کے سلسلہ میں سعودی وہابی مفتی کا عجیب فتوی

سعودیہ کے ایک وہابی مفتی نے اغلام بازی کے بارے میں عجیب فتوی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اغلام بازی کی اس دنیا میں کوئی سزا نہیں ہے اور اغلام باز اس کام کے ذریعہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا

سلمان العودہ کے اس بیان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سعودیہ کی ایک سائٹ الایلاف کے مطابق العودہ نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام آسمانی کتابیں اغلام بازی کو گناہ مانتی ہیں۔

 

انھوں نے کہا کہ اس عمل کی اس دنیا میں کوئی سزا نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا گناہ ہے جس کا بوجھ انسان اپنی آئندہ کی زندگی میں اٹھائے گا۔ اور یہ بات اسلام میں موجود اقوال میں سب سے صحیح قول ہے کہ انسان آزاد ہے اور وہ جس طرح چاہے عمل کرے لیکن اس کے آثار کا ذمہ دار وہ خود ہی ہوگا۔
سعودی کے اس وہابی مبلغ نے کہا کہ اغلام بازی انسان کو اسلام سے خارج نہیں کرتی لیکن اگر کوئی شخص اغلام بازی کے افکار اور جذبات میں پڑجائے یا ان سے متاثر ہوجائے تو اسلام اس کے اعلان کرنے یا اس کا مظاہرہ کرنے کی ہمت افزائی نہیں کرتا۔

اس کے مقابل میں سعودیہ کے سرگرم لوگوں نے توئیٹر پر اس فتوی کی مذمت کی ہے کہ کسی علمی و دینی شخصیت اور جوانوں کی اصلاح و بیداری میں اہم کردار رکھنے والے کی طرف سے ایسا بیان قابل مذمت ہے۔
منبع: العالم





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات