2018 September 25
سعودی بادشاہ کے چہرے پر پڑی خادم الحرمین کی نقاب اتر گئی
مندرجات: ١٣٩٩ تاریخ اشاعت: ١٩ March ٢٠١٨ - ١٧:٠٧ مشاہدات: 124
خبریں » پبلک
سعودی بادشاہ کے چہرے پر پڑی خادم الحرمین کی نقاب اتر گئی

سعودی عرب کے مجرم اور جرائم پیشہ بادشاہ نے یمن میں خون کی ندیاں بہا رکھی ہیں اس نے یمن کا محاصرہ کیا ہے سعودی عرب کے بھیانک جرائم میں بڑا شیطان امریکہ بھی شامل ہے۔

النشرہ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے یمن میں سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ شاہ سلمان کے بھیانک اور سنگین جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے یمن کے نہتے عوام، بچوں اور عورتوں کا قتل عام کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ اس دور کے ہٹلر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مجرم اور جرائم پیشہ بادشاہ نے یمن میں خون کی ندیاں بہا رکھی ہیں اس نے یمن کا محاصرہ کیا ہے سعودی عرب کے بھیانک جرائم میں بڑا شیطان امریکہ بھی شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب کو بڑے شیطان امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ کا ہاتھ یمن کے نہتے عوام ، بچوں اور عورتوں کے خون سے رنگین ہے۔

شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ کے مکروہ اور بھیانک چہرے پر پڑی خادم الحرمین کی نقاب بھی اتر گئی ہے۔ شاہ سلمان بڑے شیطان کا حامی ہے اور وہ آج بھی ابو جہل اور ابو لہب کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور وہ محمد (ص) و آل محمد، ازواج محمد (ص) اور اصحاب محمد (ص) کا بدترین دشمن ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی