2024 March 19
بدین: جے یو آئی اور سپاہ صحابہ کا شیعہ زائرین پر توہین صحابہ کا جھوٹا الزام
مندرجات: ١٣٩٨ تاریخ اشاعت: ١٩ March ٢٠١٨ - ١٧:٠٤ مشاہدات: 1391
خبریں » پبلک
بدین: جے یو آئی اور سپاہ صحابہ کا شیعہ زائرین پر توہین صحابہ کا جھوٹا الزام

شیعیت نیوز: بدین میں جے یو آئی کے مدرسہ کی انتظامیہ نے مدرسہ کے سامنے سے گذرنے والے زائرین کے قافلہ کی جانب سے نعرے حیدری کے شعار بلند کرنے پر توہین صحابہ کا مقدمہ درج کروادیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جے یو آئی مدرسہ کی انتظامیہ نے ۲۰ زائرین پر توہین معاویہ ابن ابو سفیان کرنے کا الزام لگایا ہے جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زائرین نے نعرے حیدری کے شعار بلند کیئے تھے۔

مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہے اس مدرسہ پر جھنڈا تو جے یو آئی کا لگا ہوا ہے لیکن یہاں نظریات کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کے پھیلائے جاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس معمالے پر مزید اشتعال پھیلانے کے لئے کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ بدین کے سرغنہ عبداللہ سندھی نے شر پھیلانے والے مدرسہ کے انچارج اور جے یو آئی کے رہنما عیسیٰ سموں سے ملاقات کی۔

دوسری جانب شیعہ رہنماوں نے ایس ایس پی پولیس سمیت دیگر معتلقہ افراد سے رابطہ کرکے انہیں حقائق سے آگاہ کیا جس پر ایس ایس پی پولیس نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ توہین صحابہ اور رسالت (ص) کا قانون تکفیری دہشتگردوں اور شدت پسندوں کے ہاتھوں غلط استمال ہورہا ہے، ماضی میں ایسے واقعات موجود ہیں کہ ذاتی رنجش اور انتقام کے لئے توہین رسالت (ص) و صحابہ کا الزام لگا کر مخالفیں کو پابند سلاسل کروادیا گیا۔ لہذا ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ پاکستان کے آئین و قوانین کے غلط استمال کرنے والوں کے خلاف بھی عبرت ناک سزا مقرر کی جائے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات