2024 March 19
پاکستان میں شیعہ سنی عوام دہشت گردی، انتہاء پسندی اور کرپشن کے خلاف متحد ہیں، علامہ راجہ ناصر
مندرجات: ١٣٩٦ تاریخ اشاعت: ١٩ March ٢٠١٨ - ٠٩:٤٧ مشاہدات: 1301
خبریں » پبلک
پاکستان میں شیعہ سنی عوام دہشت گردی، انتہاء پسندی اور کرپشن کے خلاف متحد ہیں، علامہ راجہ ناصر

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی عوام دہشت گردی، انتہاء پسندی اور کرپشن کے خلاف متحد ہیں جبکہ آئندہ انتخابات میں کرپٹ سیاستدانوں کا راستہ روکنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کے مقدسات کا تحفظ حرم رسولؐ کے تحفظ کی طرح ہر مسلمان پر واجب ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر جامع مسجد نور ایمان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی اخوت و اتحاد کیلئے ہم نے ان گنت قربانیاں دی ہیں، پاکستان میں شیعہ سنی عوام دہشت گردی، انتہاء پسندی اور کرپشن کے خلاف متحد ہیں، آئندہ انتخابات میں کرپٹ سیاستدانوں کا راستہ روکنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، پاکستان اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ناعاقبت اندیش حکمران لوٹ مار کے ذریعے جمع کردہ سرمایہ اور غیر معمولی اثاثے بچانے کیلئے ریاستی اداروں کے خلاف محاذ آرائی پر اتر آئے ہیں اس لئے اس کھٹن دور میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر خطرات لاحق ہیں، جن کا مقابلہ دانش و بصیرت سے کرنا ہوگا، ملک کے مختلف حصوں میں جوانوں اور علماء کی جبری گمشدگیاں قانون و انصاف کی بدترین پامالی اور قابل مذمت ہیں، ریاستی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ جبری لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کریں۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات