2018 December 13
شہید استاد سبط جعفر کی 5ویں برسی آج منائی جارہی ہے
مندرجات: ١٣٩٥ تاریخ اشاعت: ١٩ March ٢٠١٨ - ٠٩:٤٣ مشاہدات: 140
خبریں » پبلک
شہید استاد سبط جعفر کی 5ویں برسی آج منائی جارہی ہے

سال 2013ء میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونیوالے معروف سوز خوان اور شاعر اہلبیت (ع) استاد شہید سبط جعفر زیدی کی 5ویں برسی عقیدت و احترا م سے منائی جارہی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں شیعہ مسلمان اور شہید استاد سبط جعفر کے ہزاروں شاگردوں نے اپنے عظیم استاد کی یاد میں 5ویں برسی کا عقیدت و احترام سے منانے کا اہتمام کیا ہے۔

شہید استاد سبط جعفر 18 مارچ 2013ء کو تکفیری دہشت گردوں کے ایک حملے میں شہید ہوئے تھے۔

شہید سبط جعفر اردو مرثیہ کے بانیوں میں شمار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم شاعر اہلبیت (ع) بھی شمار ہوتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی پوری زندگی میں ہزاروں سوزخوانوں اور نوحہ خوانوں سمیت شاعروں کی تربیت کی جو رہتی دنیا تک اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

برسی کے اجتماعات کا سلسلہ پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔

شہید سبط جعفر پرمعروف شاعر قمر حسنین زیدی کا معروف مداح اہلبیت شجاع رضوی کی آواز میں پڑھا گیا کلام نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی