2024 March 19
عرب امارات اور سعودیہ کے پیسے سے صرف صہیونی مقاصد کی تکمیل ہو رہی ہے: لیبیا کے مفتی
مندرجات: ١٣٩٢ تاریخ اشاعت: ١٨ March ٢٠١٨ - ١٧:٣٤ مشاہدات: 1234
خبریں » پبلک
عرب امارات اور سعودیہ کے پیسے سے صرف صہیونی مقاصد کی تکمیل ہو رہی ہے: لیبیا کے مفتی

لیبیا کے مفتی نے عرب امارات اور سعودی عرب کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں بدامنی پھیلانے کے لیے سرمایہ لٹانے کو صہیونی مقاصد کی تکمیل قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، لیبیا کے ایک مفتی الصادق الغریانی نے سخت لہجے میں عرب امارات اور سعودیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان ملکوں کے سارا سرمایہ صہیونی مقاصد کی تکمیل کی راہ میں خرچ ہو رہا ہے۔
لیبیا کے مفتی نے مزید کہا: ’’عرب امارات اور سعودی عرب کے گندے پیسے شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں صرف بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کئے جا رہے ہیں اگر انہیں روکا نہ گیا تو عالم اسلام شدید مشکلات سے دوچار ہو گا۔
الصادق الغریانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بجائے اس کے اسلام کے دشمنوں کے خلاف جنگ کریں یمن، لیبیا اور دیگر اسلامی ممالک میں جنگ چھیڑے ہوئے ہیں کہا: سعودی اور اماراتی حکمران دشمنوں کے بینک اکاؤنٹ بھرتے ہیں تاکہ وہ اسلحہ خریدیں اور مسلمانوں کا قتل عام کریں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاش ان دوملکوں کا سرمایہ اسلام دشمن ہاتھوں میں جانے کے بجائے افریقہ کے مسلمان ملکوں کی آبادکاری اور برما اور غزہ کے مسلمانوں کو تحفظ دینے پر صرف کیا جاتا۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات