2018 April 21
بیلنس پالیسی، وزارت داخلہ نے 66 ممنوعہ تنظیموں میں تین شیعہ جماعتوں کو بھی شامل کردیا
مندرجات: ١٣٨٨ تاریخ اشاعت: ١٨ March ٢٠١٨ - ١١:٢٩ مشاہدات: 36
خبریں » پبلک
بیلنس پالیسی، وزارت داخلہ نے 66 ممنوعہ تنظیموں میں تین شیعہ جماعتوں کو بھی شامل کردیا

شیعیت نیوز: وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کو آ گاہ کیا ہے کہ با ضابطہ طور پر ممنوعہ قرار دی گئی تنظیموں کی تعداد 66 ہے۔ یہ فہرست قومی اسمبلی کی رکن آسیہ ناز تنولی کے سوال پر جمع کرائی گئی ہے۔ممنوعہ تنظیموں میں الاختر ٹرسٹ، الرشید ٹرسٹ، جما عت الدعوۃ، پیپلز امن کمیٹی لیاری کراچی، اہلسنت والجماعت، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، فلا ح انسانیت فائونڈیشن، میامر ٹرسٹ، غلام صحابہ،تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، خدام الا سلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جمعیت الفرقان، حزب التحریر، خیر النساء انٹر نیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس مومنٹ آف پاکستان،لشکر اسلام، انصار الاسلام، حاجی نامدار گروپ، تحریک طا لبان پاکستان، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یو نائیٹڈ فرنٹ، مرکز سبیل آ رگنائزیشن گلگت،تنظیم نو جوانان اہل سنت گلگت، الحرمین فا ئونڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن اسلا میہ گلگت بلتستان، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت بلتستان، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان، بلوچستان بنیاد پرست پارٹی، تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ، بلوچستان وا جہ لبریشن آرمی،بلوچستان ری پبلک پارٹی آ زاد، بلوچستان یو نائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین، جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلتستان گلگت، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، طارق گیدڑ گروپ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، ایسٹ تر کمانستان اسلامک موومنٹ،اسلامک موومنٹ ازبکستان، اسلامک جہاد یونین، 313 بر یگیڈ، تحریک طالبان باجوڑ، امر بالمعروف و نہی عنی المنکر(حاجی نامدار گروپ)، بلوچ سٹوڈنٹس آ رگنائزیشن آزاد، یو نائیٹڈ بلوچ آرمی، جئے سندھ متحدہ محاذ، داعش، جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین، تحریک آ زادی جموں اینڈ کشمیر اور جند اللہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے تین شیعہ جماعتیں، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان، انصار الحسین پارچنار اور اسلامی تحریک کو ممنوعہ قرار دینا محض بلینس پالیسی کا حصہ ہے، ورنہ ان جماعتوں کی حرکات و سکنات نا تو فرقہ وارانہ ہیں اور نا ہی آئین پاکستان کے منافی لیکن 63 دیوبندی کالعدم جماعتیں جنہوںنے پاکستان کو جہنم بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی انہیں انہیں جماعتوں کے آقاوں کو خوش کرنے کے لئے شیعہ جماعتوں کو بھی کالعدم قراردے دیا گیا ۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی