2018 May 27
سابق انڈر ۱۹ ہاکی پلیئرعلی مہدی عرف سلمان گھر سے اغواء
مندرجات: ١٣٧٩ تاریخ اشاعت: ١٣ March ٢٠١٨ - ١٧:٥٣ مشاہدات: 69
خبریں » پبلک
سابق انڈر ۱۹ ہاکی پلیئرعلی مہدی عرف سلمان گھر سے اغواء

شیعت نیوز: سابق پاکستانی انڈر ۱۹ ہاکی پلیئر سید علی مہدی عرف سلمان کو سیکورٹی اہلکاروں کی وردی میں ملبوس افراد اُٹھا کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق شیعہ جوان علی مہد ی عرف سلمان کو پیر کی صبح 4 بجے سیکورٹی اہلکاروں کی وردی میں ملبوس افراداس کے گھر واقع اولڈ رضویہ سوسائٹی سے اغواء کرلیا ۔ سلمان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اغواء کارجو کہ رینجرز کی وردی میں ملبوس تھے صبح 4 بجے کے قریب گھر میں داخل ہوئے اور سلمان کو اُٹھا کر اپنےساتھ لے گئے۔ سلمان کے اہلِ خانہ نے ڈی جی رینجرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو جلد رہا کیا جائے ۔ واضح رہے کہ سلمان پاکستان انڈر 19 ہاکی ٹیم میں کھیل چکا ہے ۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی