2018 August 15
امام کعبہ کی ن لیگی حکمرانوں کی تعریف سمجھ سے بالا تر ہے، اشرف جلالی
مندرجات: ١٣٧٨ تاریخ اشاعت: ١٣ March ٢٠١٨ - ١٧:٥٢ مشاہدات: 79
خبریں » پبلک
امام کعبہ کی ن لیگی حکمرانوں کی تعریف سمجھ سے بالا تر ہے، اشرف جلالی

شیعیت نیوز: تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امام کعبہ کی جانب سے کرپٹ حکمرانوں کی تعریف سمجھ سے بالاتر ہے، اگر امام کعبہ کو حکمرانوں کی کرپشن کا علم نہیں تھا تو انہیں بغیر معلومات وقت کے ظالم حکمرانوں کے قصیدے پڑھنا زیب نہیں دیتا اور اگر امام کعبہ نے حکمرانوں کی دین دشمنی سے آگاہی کے باوجود ان کی تعریف کی ہے تو یہ بہت بڑی جسارت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وہ حکمران ہیں جنہوں نے علماء سے درخواست کر رکھی ہے کہ ملک میں سود کو حلال قرار دے دیں، ایسے حکمرانوں سے کیا توقع رکھی جا سکتی ہے کہ وہ دین کیلئے کوئی مثبت کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہولی کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ خدا اور بھگوان ایک ہیں، ہم دونوں کو ہی مانتے ہیں۔

علامہ اشرف جلالی نے کہا کہ جس حاکم کاعقیدہ یہ ہو اسے جوتے ہی پڑیں گے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی