2024 April 26
آل سعود کا ساتھ دینا مطلب قاتلوں کا ساتھ دینا ہے،علامہ راجہ ناصر عباس
مندرجات: ١٣٧٣ تاریخ اشاعت: ١٢ March ٢٠١٨ - ١٧:٤٩ مشاہدات: 1391
خبریں » پبلک
آل سعود کا ساتھ دینا مطلب قاتلوں کا ساتھ دینا ہے،علامہ راجہ ناصر عباس


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےخطاب کرتے ہوئے جناب سیدہ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کو جاننے کے لیے محمد و آل محمد ص کی معرفت ضروری ہے.جناب سیدہ اس کائنات کی وہ عابدہ ہیں کہ جو رب العزت کی اتنی عبادت کرتیں کہ ان کے پاؤں پر ورم آجاتا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ جناب سیدہ کی عظمت اتنی بلند ہے کہ ساری مخلوق جناب سیدہ کے مقام معرفت تک رسائی حاصل نہیں کر سکتی۔

عالمی منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا کو ٹرمپ،نیتن یاہو اور آل سعود جیسے حیوانوں نے پریشان کر رکھا ہے۔

آج کا میڈیا آزاد نہیں، آج ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنایا جا رہا ہے، یمن میں جاری سعودی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یمن میں معصوم بچوں اور عورتوں کے قاتل آل سعود کے اشارے پر دنیا کو دہوکہ دے رہے ہیں، آل سعود کا ساتھ دینا قاتلوں کا ساتھ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 60ملکی قاتل اتحاد یمن میں شکست کھا چکا ہے.یہ دشمن قوتیں پاکستان کو فرقہ واریت میں تقسیم کر رہی ہیں، اگر آج 22کروڑ مسلمانوں کے پاکستان کو فرقہ واریت میں نہ بانٹا ہوتا تو پاکستان دہشتگردوں کا قبرستان ہوتا،تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی میں خوشنصیب شہری میثم رضا مہدی کو ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے زیارات کا ٹکٹ دیا گیا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات