2018 August 15
صہیونی وزیر اعظم نے سعودی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی تصدیق کر دی
مندرجات: ١٣٥٨ تاریخ اشاعت: ٠٨ March ٢٠١٨ - ١٧:٠١ مشاہدات: 75
خبریں » پبلک
صہیونی وزیر اعظم نے سعودی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی تصدیق کر دی

اسرائیلی وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ’ایئر انڈیا کو اسرائیل کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ’ایئر انڈیا کو اسرائیل کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے واشنگٹن میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

دوسری جانب سعودی حکام اور ایئر انڈیا انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اسرائیلی وزیراعظم کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ایئرلائن نے گزشتہ ماہ سعودی فضائی حدود کی اجازت ملنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ بھارتی ایئر لائن نے سعودی عرب سے اسرائیل کیلئے ہفتہ وار 3 پروازوں کا بھی اعلان کیا تھا۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی