2018 October 18
یمنی سرکاری فوج کی سعودی اہلکاروں کے خلاف زبردست کارروائی، متعدد کرایے کے فوجی گرفتار
مندرجات: ١٣٥٦ تاریخ اشاعت: ٠٨ March ٢٠١٨ - ١٦:٥٨ مشاہدات: 87
خبریں » پبلک
یمنی سرکاری فوج کی سعودی اہلکاروں کے خلاف زبردست کارروائی، متعدد کرایے کے فوجی گرفتار

یمنی سرکاری فوج اور عوامی فورسز نے جیزان کے علاقہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے متعدد آلہ کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔


تسنیم خبررساں ادارے نے اسپوٹینک کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آل سعود کے جارحانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جیزان میں کئی سعودی فوجی اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے سعودی کرائے کے فوجیوں کے خلاف ایک زبردست کارروائی کے دوران کئی سعودی اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق 4 سعودی اہلکاروں کو یمنی فوج نے حراست میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور چند دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر جارحیت شروع کر رکھی ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ یمن کے محاصرے کے بعد اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہورہا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی