2018 October 18
امریکہ تیل کی وجہ سے سعودی عرب کے سامنے خاموش ہے: سابق امریکی عہدیدار
مندرجات: ١٣٤٢ تاریخ اشاعت: ٠٤ March ٢٠١٨ - ١٦:٣٥ مشاہدات: 81
خبریں » پبلک
امریکہ تیل کی وجہ سے سعودی عرب کے سامنے خاموش ہے: سابق امریکی عہدیدار

امریکی وزیر دفاع کے سابق معاون خصوصی نے خطے میں داعش اور انتہاپسندی کے خلاف ایران کے موثر کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی تیل شعبے میں تعاون کی وجہ سے سعودی عرب کے سامنے خاموش ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنرل 'رابرٹ جے گارڈ ' جو واشنگٹن میں قائم آرمز کنٹرول اور غیرافزودگی کے ریسرچ سینٹر کے سربراہ بھی ہیں، نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سابق امریکی صدر فرینکن روسویلٹ کے دور سے تیل کے شعبے میں تعاون قائم ہے. لہذا امریکی حکومت کو اس بات پر یقین ہے کہ سعودی عرب اپنی معیشت کی بہتری لیبرل پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ اس کی حمایت کرتا ہے.

انہوں نے کہا کہ وہابیت کے نظریے پر امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات کے باوجود سعودی عرب کے ساتھ تیل شعبے میں تعاون کی توسیع امریکہ کی اہم ترجیح ہے.

انہوں نے بتایا کہ ہم علم ہیں کہ نائن الیون کے واقعات میں زیادہ تر ملوث عناصر سعودی عرب کے شہری تھے.

سابق امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ داعش کو بنانے میں امریکہ کے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شام کا مسئلہ پیچیدہ ہے، کیونکہ وہاں مختلف دھڑیں سرگرم ہیں.

امریکی سابق عھدیدار نے بتایا کہ ہم اور شام کے درمیان بہت سے اختلافات کے باوجود مشترکات بھی موجود ہیں جس نے شام میں یہ پیچیدہ صورتحال پیدا کی ہے. 

جنرل 'رابرٹ جے گارڈ ' نے خطے میں ایران کے اثر و رسوخ پر زور دیتے ہوئے اور ٹرمپ کی حکومت کے نقطہ نظر پر تنقید کی.

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو ایک خطرہ سمجھتا ہے.

ریٹائرڈ امریکی جنرل نے کہا کہ جب ہم نےعراق پر قبضہ کر کے اس ملک کی حکومت کا تختہ الٹ دیا حقیقت میں ایران کے مفاد میں خطے کے توازن کو درہم برہم کردیا.

انہوں نے ایران کے خلاف واشنگٹن کے تفرقہ انگیز اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر یقین ہے کہ ہم کو اختلافات کے حل کے لیے ایران کے ساتھ باہمی مذاکرات کرنا ناگزیر ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی