2018 October 17
شام میں عام شہریوں پر امریکی اتحادی افواج کی بمباری، متعدد افراد جاں بحق
مندرجات: ١٣٤١ تاریخ اشاعت: ٠٤ March ٢٠١٨ - ١٦:٣٢ مشاہدات: 83
خبریں » پبلک
شام میں عام شہریوں پر امریکی اتحادی افواج کی بمباری، متعدد افراد جاں بحق

شام میں داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی افواج نے شہری آبادی پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد نہتے مسلمان شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شام میں داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی افواج کی تازہ فضائی جارحیت میں درجنوں عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دیرالزور میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات امریکی اتحادی فوج کی بمباری میں کم از کم 24 عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خیال رہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ اتوار کو بھی دیر الزور کے مضافاتی علاقوں، ظہر العلوانی اور الشفقہ پر بمباری کر کے کم ازکم 29 عام شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ  شامی حکومت بارہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے چیئرمین اور جنرل اسمبلی کے اسپیکر کے نام مراسلے ارسال کر کے امریکی اتحاد کی فضائی جارحیت کا سلسلہ رکوانے کا مطالبہ کر چکی ہے۔

امریکی سربراہی میں بننے والی داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ کے دوران غلطی سے 841 عام شہری مارے گئے ہیں۔

امریکہ اور اس کے اتحادی 2014 سے عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے بہانے عام شہریوں کو ہی نشانہ بنا رہے ہیں۔

عراقی اور شامی حکام امریکی اتحادی افواج پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ داعش کے بجائے عام شہری اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی