2018 October 17
بحرین میں نماز جمعہ پر پابندی بدستور جاری؛ ہزاروں مسلمان اجتماعی عبادت سے محروم
مندرجات: ١٣٣٧ تاریخ اشاعت: ٠٣ March ٢٠١٨ - ١٨:٥٢ مشاہدات: 92
خبریں » پبلک
بحرین میں نماز جمعہ پر پابندی بدستور جاری؛ ہزاروں مسلمان اجتماعی عبادت سے محروم

بحرین میں آل سعود کی حمایت یافتہ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ پر عائد پابندی کے سبب گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے ہزاروں مسلمان اس عظیم سیاسی اجتماعی عبادت سے محروم ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے  المنار کے کے حوالے سے بتایا ہے کہ  آل خلیفہ کے سیکیورٹی فورسز نے رکاوٹیں کھڑی کرکے اس جمعہ کو بھی مسلمانوں کو  اجتماعی  عبادت سے محروم رکھا۔

واضح رہے کہ بحرین کی جابر و ظالم حکومت، الدراز کے علاقے میں شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کا محاصرہ کرکے بحرینی عوام کو نماز جمعہ جیسی عبادت سے بھی محروم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

خیال رہے کہ بحرینی سیکیورٹی فورسز نے بکتربندگاڑیوں کے ہمراہ الدراز کے علاقے میں داخل ہوکر مسجد امام صادق کا محاصرہ کیا ہوا ہے، امام جمعہ اور نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے۔

الدراز علاقے میں بحرینی عوام کے رہبر اعلیٰ شیخ عیسیٰ قاسم کی رہائش گاہ موجود ہے جہاں ان کو جون 2016 سے نظربند کیا گیا ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی