2018 October 18
3 مارچ : سانحہ عباس ٹاون کو4 سال بیت گئے، یاد یں ابھی تازہ، قاتل تاحال لاپتہ
مندرجات: ١٣٣٤ تاریخ اشاعت: ٠٣ March ٢٠١٨ - ١٨:٤٤ مشاہدات: 87
خبریں » پبلک
3 مارچ : سانحہ عباس ٹاون کو4 سال بیت گئے، یاد یں ابھی تازہ، قاتل تاحال لاپتہ

شیعیت نیوز: کراچی کی تاریخ میں ہونے والے بدترین بم دھماکہ جس نےکئی خاندانوں کو برباد، کئی بچوں تیم اور کئی بہوں کے بھائی اور سہاگ کو چھین لیا،اس سانحہ کو آج 4 سال بیت گئے، جی ہاں یہ سانحہ عباس ٹاون ہے جو 2013 کی 3 مارچ بعد نماز مغربین رونما ہوا۔ تفصیلات کے مطابق 3 مارچ کی شام عباس ٹاون میں ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجے میں سو 50 سے زائد مومینن نے جام شہادت نوش کیا جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے، ان شہداء میں بہت سے اہلسنت بھائی بھی شامل تھے۔ اس سانحہ کو آج 4سال کا عرصہ بیت گیا ہے لیکن اس سانحہ کے ذمہ دار افراد تاہم انتظامیہ کی گرفت سے باہر ہیں ، سانحہ عباس ٹاون کے ذمہ دار طالبان دہشتگردوں کے خلاف نہ ہونے والی کاروائی نے سانحہ پشاور،سانحہ حیات آباد،سانحہ شکارپور سمیت دیگر سانحات کو جنم دیا۔لہذا اگر اب بھی ملک سے ان ناسور کالعدم تنظیموں کو صاف نہیں کیا گیا تو یہ ملک دشمن عناصر کئی اور معصوم لوگوں کا خون چوس جائیں گے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی