2018 August 18
شکارپور میں اب بھی دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس اور ان کے سہولت کار موجود ہیں ،علامہ مقصودڈومکی
مندرجات: ١٣٢٩ تاریخ اشاعت: ٠١ March ٢٠١٨ - ١٧:٢١ مشاہدات: 83
خبریں » پبلک
شکارپور میں اب بھی دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس اور ان کے سہولت کار موجود ہیں ،علامہ مقصودڈومکی

مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکریٹری علام مقصود ڈومکی نے پریس کلب شکارپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ  ضلع شکارپور دہشتگردوں کے نشانے پر ہے دہشتگردی کے مسلسل واقعات میں اب تک 72 افراد شہید ہوچکے ہیں ، ضلع شکارپور کے اندر مذہبی مقامات اور سیاسی شخصیات پر دہشتگردوں نے حملے کیے ہیں ، ضلع شکارپور کے عوام اور متاثر ہ خاندان ان واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین نے ان واقعات کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے شکارپور میں ہونے والے کل کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کل کے ہونے والے واقعہ کی تفصیلات سامنے لائیں جائیں ، یاد رہے کہ کل ہونے والے دھماکہ میں ڈیٹو نیٹر اور دھماکہ خیزمواد ملنا قابل تشویش ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھاکہ ضلع شکارپور میں اب بھی دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس ہیں اور ان کے سہولت کار اب بھی موجود ہیں ، ضلع شکارپور میں مسلسل آپریشن کی سخت ضرورت ہے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کل کے ہونے والے واقعہ کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوئی ہے جس پر کافی تشویش ہے اور انتظامیہ کی جانب سے اس واقعہ کے حوالے سے کوئی مثبت جواب ابھی تک نہیں مل سکا لگتا ایسے ہے کہ حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔مجلس وحدت مسلمین دہشتگردی اور کرپشن سے پاک معاشرے کی حمایت کرتی ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی