2018 October 18
سعودی عرب جانتا ہے کہ وہ یمن میں جنگ نہیں جیت سکے گا، شیخ نعیم
مندرجات: ١٣٢٦ تاریخ اشاعت: ٢٨ February ٢٠١٨ - ١٢:٥٩ مشاہدات: 87
خبریں » پبلک
سعودی عرب جانتا ہے کہ وہ یمن میں جنگ نہیں جیت سکے گا، شیخ نعیم

حزب اللہ کے نائب جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور اس کو معلوم ہے کہ یمن میں اس کیلئے جنگ جیتنا ناممکن ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المنار کے حوالےسے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے نائب جنرل سیکرٹری شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جانتا ہے کہ یمن کی جنگ جیتنا ناممکن ہے، کیونکہ یمنی ایک باغیرت اور جنگجو قوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا یمن میں جاری جارحیت کا براہ راست ذمہ دار ہے کیونکہ وہ سعودی عرب کی حمایت کررہا ہے۔

شیخ قاسم نعیم نے مزید کہا کہ لبنان قومی، فوجی اور مزاحتمی تحریک کے  تعاون سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مزاحتمی تحریک حزب اللہ چاہتی ہے کہ  لبنان کسی سے وابستہ نہ رہے بلکہ مستقل رہے، اپنے فیصلے خود کرے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے داخلی امور میں دخالت کرنے کی کئی بار ناکام کوشش کی ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی