2018 May 27
آل خلیفہ کی نام نہاد مسلمان حکومت؛ 30 ہزار بحرینی مسلمان دو سال سے نماز جمعہ سے محروم
مندرجات: ١٣١٥ تاریخ اشاعت: ٢٤ February ٢٠١٨ - ١٨:٥٣ مشاہدات: 62
خبریں » پبلک
آل خلیفہ کی نام نہاد مسلمان حکومت؛ 30 ہزار بحرینی مسلمان دو سال سے نماز جمعہ سے محروم

آل خلیفہ کی نام نہاد مسلمان حکومت کی پابندیوں کے سبب بحرین کی 30 ہزار آبادی جون2016 سے اب تک نماز جمعہ سے محروم ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرینی عوام کی انسانی حقوق اور مذہبی آزادیوں پر پابندیوں کا تسلسل جاری ہے ۔ جون2016سے اب تک الدراز شہر کی مرکزی مسجد امام الصادق میں نماز جمعہ پر پابندی بدستور جاری رکھ کر30ہزار سے زائد آبادی کی مذہبی آزادی کو سلب کر رکھا ہے۔

اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق آج جمعہ کے دن بھی مسجد امام الصادق (ع) کا محاصرہ کر کے نمازیوں کو رسائی سے محروم کر دیئے گئے۔

بکتر بند گاریوں سے مسلح سیکورٹی اہلکاروں نے مسجد جانے کے راستے میں ناکہ بندیاں کئے رکھیں۔ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخی کے جون 2016کے فیصلے سے لے کر اب تک الدراز شہر کا بھی محاصرہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہری عرصہ دو سال سے کربناک صورتحال اور تکلیف دہ زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

عالمی سطح پر اس حکومتی اقدام کی بار ہا دفعہ مذمت کے باوجود کوئی اصلاح احوال کی صورت حال نظر نہیں آ رہی اور آل خلیفہ حکمرانوں کے سر پر جوں نہیں رینگی۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی