2018 May 22
نائیجریا میں شیعہ عالم دین کو شہید کر دیا گیا
مندرجات: ١٢٩٠ تاریخ اشاعت: ١٠ February ٢٠١٨ - ١٢:٥٢ مشاہدات: 73
خبریں » پبلک
نائیجریا میں شیعہ عالم دین کو شہید کر دیا گیا

 شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) العالم کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رکن شیخ قاسم سوکوتو دو ہفتے قبل سوکوتو شہر میں آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی حمایت میں نکالی جانے والی پر امن ریلی پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں نےآیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی مسلسل دو سال سے گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔واضح رہے کہ 13 دسمبر 2015 کو زاریا میں واقع بقیۃ اللہ کمپلیکس پر فوج نے بلاجواز حملہ کر کے سیکڑوں افراد کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔ اس حملے میں آیۃ اللہ ابراہیم زکزاکی زخمی ہو گئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا لیکن حکومت اور فوج نے حکم عدولی کی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی