2018 August 15
ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی جاری ،داعشی آلہ کاروں کی فائرنگ سے افتخار حسین شہید
مندرجات: ١٢٨٣ تاریخ اشاعت: ٠٨ February ٢٠١٨ - ١٢:٥٨ مشاہدات: 101
خبریں » پبلک
ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی جاری ،داعشی آلہ کاروں کی فائرنگ سے افتخار حسین شہید

 شیعت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی جاری ، رواں ہفتہ کے دوران ۲ شیعہ جوان شہید کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کشمیری بازار میں کمشنری بازار میں محلہ قصابان میں دودھ فروش افتخار حسین کوداعشی آلۂ کاروں نےفائرنگ کر کے شہید کر دیا  اور با آسانی موقع سے فرار ہوگئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ جمعہ کو مطیع اللہ عرف موتی کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی تھی مگر عمران خان کے نئے پاکستان کی نااہل انتظامیہ نے اس پر اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی کے ہونے والے ان واقعات نے خیبر پختون خواہ میں مثالی امن قائم کرنے کے دعوے کی قلعی کھول دی اور مقامی پولیس کی نااہلی مکمل طور پر عیاں ہو چکی ہے۔ ملت جعفریہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے واقع پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور خیبر پختون خواہ کی انتظامیہ شاید بلوچستان کے بد مست وزیر اعلٰی کاحشر بھول گئے ہیں ۔ اگر ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعان علیؑ کی اس نسل کشی کو نہ روکا گیا تو پھر پختون خواہ حکومت کا بھی وہی حشر ہو گا جورئیسانی حکومت کا ہوا تھا۔
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی