2018 May 22
شہداء قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں: علامہ مقصود ڈومکی
مندرجات: ١٢٧٤ تاریخ اشاعت: ٣١ January ٢٠١٨ - ١٠:١٦ مشاہدات: 94
خبریں » پبلک
شہداء قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں: علامہ مقصود ڈومکی

 شہدائے شکارپور کی تیسری برسی کے سلسلے میں وارثان شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام تحصیل لکھی غلام شاہ کے مختلف قصبوں کا دورہ کیا گیا۔ چک ، عبدو، کھاہی، وزیر آباد اور ماکا میں مومنین کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ شہدائے راہ حق سے تجدید عہد کرتے ہوئے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ عظمت شہداء کانفرنس کے تاریخی اجتماع کا یہ پیغام ہوگا کہ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو فراموش ہونے نہیں دیں گے۔ اس عظیم اجتماع کے موقع پرسندہ کے حکمرانوں سے قوم اور وارثان شہداء یہ سوال کریں گے کہ تین سال گذر گئے مگر آج تک سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے کیوں؟

انہوں نے کہا کہ برسی شہداء کے موقع پر 29 جنوری کو پیدل قافلے نکلیں گے جو شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مرکزی پروگرام میں شریک ہوں گے۔ برسی کی مرکزی تقریب سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، استاد العلماء علامہ حیدر علی جوادی، علامہ محمد امین شہیدی، معروف نوحہ خوان علی صفدر، آئی ایس او اور اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی