2018 October 18
سعودی عرب میں مقدس مقامات کی انتظامیہ میں عالم اسلام کے اداروں کی شمولیت کی ضرورت
مندرجات: ١٢٦٧ تاریخ اشاعت: ٢٩ January ٢٠١٨ - ١٣:٠٣ مشاہدات: 134
خبریں » پبلک
سعودی عرب میں مقدس مقامات کی انتظامیہ میں عالم اسلام کے اداروں کی شمولیت کی ضرورت

سعودی عرب میں حرمین شریفین کے انتظامی امور کی بین الاقوامی نگراں کمیٹی نے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی انتظامیہ میں عالم اسلام کے اداروں اور ملکوں کی شمولیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کی بین الاقوامی نگراں کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اب جبکہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت مقدس مقامات کے انتظامی امور چلانے کی توانائی نہیں رکھتی ضرورت اس بات کی ہے ان مقامات کے امور بین الاقوامی سطح پر شمولیت سے چلائے جائیں۔
اس بیان میں سیاسی وجوہات کی بنا پر فریضہ حج کی ادائیگی سے مسلمانوں کو محروم کرنے، مالی بدعنوانی اور اسلامی ملکوں میں حج کوٹہ کی غیر منصفانہ تقسیم کی بنا پر سعودی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی گئی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں حرمین شریفین کے انتظامی امورکی بین الاقوامی نگراں کمیٹی حال ہی میں قائم ہوئی ہے جس نے اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں سیاسی مقاصد کے لئے مقدس مقامات اور فریضہ حج کی ادائیگی کو استعمال کئے جانے کی روک تھام کی جائے گی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی