2024 April 29
ضلع اٹک میں ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کی " شیعوں کی نسل کشی" کے لئے چندہ مہم، انتظامیہ خاموش
مندرجات: ١٢٦٣ تاریخ اشاعت: ٢٨ January ٢٠١٨ - ١٧:٤٦ مشاہدات: 2197
خبریں » پبلک
ضلع اٹک میں ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کی " شیعوں کی نسل کشی" کے لئے چندہ مہم، انتظامیہ خاموش

 شیعیت نیوز: شیعیت نیوز کو سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے ایک پمفلیٹ کے مطابق پنجاب کہ ضلع اٹک میں کالعدم لشکر جھنگوی/سپاہ صحابہ کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے لئے اعلانیہ چندہ مہم جاری ہے ،لیکن انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے اس حساس معاملے پر خاموش اختیار کیئے ہوئے ہیں،جو نیشنل ایکشن پلان کی عملاً خلاف ورزی اور ن لیگ کی شیعہ دشمنی کی واضح دلیل ہے۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام اباد سے چند کلو میٹر کہ فاصلہ پہ موجود ضلع اٹک میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی جانب سے عوام الناس سمیت اپنے نظریاتی حلقوں میں ایک پمفلٹ تقسیم کیا جارہا ہے جسمیں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے لئے چندہ دینے کرنے کی اپیل کی گئی ہے، یہ پمفلیٹ ضلع اٹک میں لشکرجھنگوی /سپاہ صحابہ کی جانب سے تقسیم کیئے جارہے ہیں، ذرائع کے مطابق شیعہ نسل کشی کے لئے چند جمع کرنے کی مہم صرف ضلع اٹک تک محدود نہیں بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے جاری ہے۔

نفرت و تشد د پر مبنی اس مہم پر حکومتی ادارں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، جبکہ ملک سے دہشتگرد، بدامنی اور نفرت و تشدد کا خاتمہ کرنے والوں کے دعویٰ کےلئے چیلنج ہے۔

دھیاں رہے کہ کچھ دنوں قبل ہی ایوان صدر میں تکفیریت اور دہشتگردی کے خلاف ایک کانفرنس بنام پیغام پاکستان کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کالعدم جماعت کے سرغنوں ملعون احمد لدھیانوی ، دہشتگرد اورنگ زیب فاروقی ، فضل الرحمن خلیل سمیت کئی ملک دشمن دہشتگردوں کی شرکت پر عوام اور سنجیدہ حلقوں کی جانب سے حکومت اور مقتدر حلقوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، آج انہیں کالعدم جماعتوں کے سرغنوں کی تنظیم کی جانب سے پاکستان کے محب وطن شیعہ شہریوں کی نسل کشی کے لئے پمفلٹ تقسیم کیئے جارہے ہیں جو اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کے پیچھے ن لیگی حکومت اور اسکا خاموش صدر ہے۔
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات