2024 April 27
شامی مسئلے کے حل کیلئے ایران،ترکی ایک ساته کہڑے ہیں: ترک وزیراعظم
مندرجات: ١٢٦ تاریخ اشاعت: ١٨ August ٢٠١٦ - ١٨:٣٨ مشاہدات: 1211
خبریں » پبلک
شامی مسئلے کے حل کیلئے ایران،ترکی ایک ساته کہڑے ہیں: ترک وزیراعظم

انقرہ - ارنا - ترک وزیراعظم نے کہا ہے کہ شامی بحران کے شروع ہی سے ایران نے اس کے حل کے لئے کوششیں کیں اور یہ بات بهی واضح ہے کہ ایران اور ترکی شامی بحران کے لئے ایک ساته کہڑے ہیں.

یہ بات 'بنالی یلدرم ' نے بده کی رات ترک سرکاری ٹی وی چینل کے ساته خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.



اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شام کے مسئلے پر ایران اور ترکی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اس حوالے سے روس اور امریکہ کو بهی پیچهے نہیں رہنا چاہئے.



انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چاروں ممالک مشترکہ کاوشوں سے خطے کے عوام کے درد اور مشکلات کا خاتمہ کریں.



ترک وزیراعظم نے مزید کہا کہ شام اب ایک خطی اور عالمی مسئلہ بن گیا ہے تاہم شام میں کسی کو بهی ذاتی مفادات کا پیچها نہیں کرنا چاہئے.



شام کی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم یلدرم نے کہا کہ شام میں حکومتی نظام لسانی اور قومی بنیادوں پر نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس نظام میں تمام شامی گروہوں کی نمائندگی ہونی چاہئے تا کہ شامی بحران کے حل کے لئے اندرونی اور بیرونی امن عمل کا نفاذ کیا جاسکے.



انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شام امن عمل پر ترکی اپنے علاقائی پارٹنرز ایران اور روس کے ساته تعاون جاری رکهے گا.




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات